نہ کسان رلے گا، نہ گاہک لٹے گا: وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا گندم کے اسٹاکس کی مانیٹرنگ کے لیے آرٹیفیشل انٹیلیجنس ڈیش بورڈ قائم کرنے کا اعلان

نہ کسان رلے گا، نہ گاہک لٹے گا: وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا گندم کے اسٹاکس کی مانیٹرنگ کے لیے آرٹیفیشل انٹیلیجنس ڈیش بورڈ قائم کرنے کا اعلان

لاہور: وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عوام کے رزق کو محفوظ بنانے اور کسانوں و صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لیے ایک تاریخی اور جدید ترین اقدام کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیرِ اعلیٰ نے واضح کیا ہے کہ اب پنجاب میں "نہ کسان رلے گا، نہ گاہک لٹے گا" اور گندم کی سپلائی چین کو ہر سطح پر شفاف بنایا جائے گا۔

اس فیصلے کے تحت گندم کے ایک ایک دانے کو محفوظ بنانے کے لیے آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) پر مبنی ایک ایڈوانس لائیو ڈیش بورڈ قائم کیا جا رہا ہے۔ اس جدید مانیٹرنگ سسٹم کے ذریعے صوبے بھر میں موجود گندم کے وافر اسٹاکس کی روزانہ کی بنیاد پر کڑی نگرانی کی جائے گی، تاکہ ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی قلت کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔ مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی کے اس جدید استعمال سے جہاں کسانوں کو ان کی فصل کا پورا معاوضہ ملے گا، وہاں عام خریدار کو بھی سستی اور معیاری گندم کی فراہمی یقینی ہوگی۔

ٹیگز: