لاہور:لاہور کے مینارِ پاکستان گراؤنڈ میں جماعت اسلامی کے زیرِ اہتمام ’بدل دو نظام‘ کے عنوان سے اجتماعِ عام منعقد ہوا، جس میں ملک بھر سے آئے شرکا کے علاوہ 45 ممالک سے 150 سے زائد غیر ملکی مندوبین نے بھی شرکت کی۔
اجتماع میں شامل افراد کا کہنا تھا کہ وہ ملکی نظام کی تبدیلی اور اصلاحات کے لیے حافظ نعیم الرحمٰن کی دعوت پر یہاں جمع ہوئے ہیں۔ شرکا نے پرجوش نعروں اور جذبات کے ساتھ اس یقین کا اظہار کیا کہ ملک میں مثبت تبدیلی ناگزیر ہو چکی ہے، اور اس اجتماع سے نئی سیاسی سمت کا آغاز ہو سکتا ہے۔
منتظمین کے مطابق اجتماع میں ملکی مسائل، اصلاحاتی ایجنڈے اور مستقبل کی حکمتِ عملی پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔