نقل مافیا کے خلاف لاہور بورڈ کا بڑا ایکشن: امتحانِ فزکس میں تین امیدوار رنگے ہاتھوں گرفتار

نقل مافیا کے خلاف لاہور بورڈ کا بڑا ایکشن: امتحانِ فزکس میں تین امیدوار رنگے ہاتھوں گرفتار

لاہور/قصور: لاہور تعلیمی بورڈ نے نقل مافیا کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے جماعت نہم کے سالانہ امتحانات کے دوران تین امیدواروں کو ناجائز ذرائع استعمال کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ یہ کارروائی کنٹرولر امتحانات کے اچانک چھاپوں کے دوران عمل میں لائی گئی۔
کنٹرولر امتحانات لاہور بورڈ، توصیف الرحمان نے امتحانی مراکز کی مانیٹرنگ کے لیے رائیونڈ اور قصور کے مختلف سینٹرز کا ہنگامی دورہ کیا۔ جماعت نہم کے فزکس کے پرچے کے دوران تین امیدواروں کو نقل کرتے ہوئے پایا گیا۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے تینوں امیدواروں کے خلاف فوری طور پر یو ایم سی (Unfair Means Case) درج کر دیا گیا ہے۔
دورے کے موقع پر میڈیا اور امتحانی عملے سے گفتگو کرتے ہوئے کنٹرولر امتحانات توصیف الرحمان نے واضح کیا کہ  امتحانات میں شفافیت برقرار رکھنا بورڈ کی اولین ترجیح ہے، نقل میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ تمام امتحانی مراکز کی سی سی ٹی وی کیمروں اور سپیشل سکواڈز کے ذریعے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

ٹیگز: