خواتین کے تحفظ کا جدید انقلاب: ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کے دو سال مکمل، لاکھوں خواتین کو ریلیف فراہم

خواتین کے تحفظ کا جدید انقلاب: ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کے دو سال مکمل، لاکھوں خواتین کو ریلیف فراہم

لاہور: پنجاب میں خواتین کو ہراسانی اور تشدد سے بچانے کے لیے قائم کیے گئے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے اپنی کامیابی کے دو سال مکمل کر لیے ہیں۔ اس جدید ترین سسٹم نے روایتی تھانہ کلچر کے خوف کو ختم کرتے ہوئے خواتین کو گھر بیٹھے انصاف کی فراہمی میں اہم سنگِ میل عبور کیا ہے۔
گزشتہ دو برسوں کے دوران اس ورچوئل پلیٹ فارم نے خواتین کی مدد کے لیے درج ذیل بڑے اہداف حاصل کیے۔    قانونی معاونت و رہنمائی: مجموعی طور پر 9 لاکھ 39 ہزار سے زائد خواتین نے مختلف مسائل پر رہنمائی اور قانونی مشورے حاصل کیے۔ خواتین کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کی فوری چھان بین کے بعد 82 ہزار 677 ایف آئی آرز (FIRs) درج کروائی گئیں۔
 ورچوئل سٹیشن نے سنگین مقدمات میں خواتین کو پولیس کی براہِ راست مدد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی شناخت کو بھی محفوظ رکھا۔
یہ ایک ایسا ڈیجیٹل نظام ہے جہاں خواتین تھانے جائے بغیر اپنی شکایات درج کروا سکتی ہیں۔ اس کے نمایاں فیچرز درج ذیل ہیں۔     محفوظ مواصلات: خواتین فون کال، موبائل ایپ یا ویب پورٹل کے ذریعے اپنی شکایت درج کراتی ہیں۔    شکایات سننے اور ان پر کارروائی کے لیے صرف خاتون پولیس افسران کو تعینات کیا گیا ہے تاکہ متاثرہ خواتین بلا جھجھک بات کر سکیں۔شکایت موصول ہوتے ہی سسٹم اسے متعلقہ ضلع کے ڈی پی او اور تفتیشی افسر تک پہنچاتا ہے اور اس کی مانیٹرنگ مرکزی سطح پر کی جاتی ہے۔

ٹیگز: