پنجاب پولیس 20 جدید آرمرڈ سیکیورٹی وہیکلز خریدنے کا منصوبہ، فنڈز کی منظوری طلب

پنجاب پولیس 20 جدید آرمرڈ سیکیورٹی وہیکلز خریدنے کا منصوبہ، فنڈز کی منظوری طلب

لاہور: پنجاب پولیس ہائی سیکیورٹی آپریشنز کے تحت پرخطر ہجوم اور جرائم پیشہ افراد سے نمٹنے کے لیے آرمرڈ سیکیورٹی وہیکلز خریدنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

آئی جی پنجاب نے حکومت سے 20 جدید لائٹ بکتر بند گاڑیوں کی خریداری کے لیے 1 ارب 20 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز کی منظوری طلب کر لی ہے۔ ایک آرمرڈ سیکیورٹی وہیکل کی خریداری پر تقریباً 6 کروڑ روپے کا خرچ آئے گا۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر لا اینڈ آرڈر کے اجلاس میں لائٹ بکتر بند گاڑیوں کی خریداری کی منظوری دی گئی تھی۔

ٹیگز: