لاہور:صوبائی دارالحکومت لاہور میں ناجائز اسلحہ کے خلاف یکے بعد دیگرے کارروائیاں جاری ہیں۔ شادباغ اور رائیونڈ سے ڈولفن سکواڈ نے 3 مشکوک ملزمان کو سٹاپ اینڈ سرچ کے دوران گرفتار کیا۔
گرفتار ملزمان شاہد، رزاق اور جنید سے تین پستول، گولیاں اور میگزینز برآمد کیے گئے۔ ملزمان کو کارروائی کے لیے تھانہ شادباغ اور چوکی اڈا پلاٹ کے حوالے کر دیا گیا۔