این جی سی کے ERP اور ICT منصوبے میں 85 فیصد پیش رفت

این جی سی کے ERP اور ICT منصوبے میں 85 فیصد پیش رفت

لاہور:نیشنل گرڈ کمپنی آف پاکستان (این جی سی) نے ERP اور ICT ماڈرنائزیشن کے منصوبے پر 85 فیصد کام مکمل کر لیا ہے۔

منیجنگ ڈائریکٹر انجینئر الطاف حسین ملک نے کہا کہ منصوبہ حکومت پاکستان کے ڈیجیٹل وژن اور شفافیت کے اہداف کے مطابق ہے اور ادارے کے انتظامی و مالیاتی امور کو بہتر بنائے گا۔ نیا ERP نظام حقیقی وقت میں ڈیٹا فراہم کر کے مؤثر فیصلہ سازی میں مددگار ثابت ہوگا اور جدید ICT انفراسٹرکچر سائبر سکیورٹی اور داخلی ہم آہنگی کو مضبوط کرے گا۔

ERP کے ماڈیولز جیسے فنانس، ہیومن کیپیٹل مینجمنٹ، سپلائی چین اور EAM فعال ہیں، جبکہ پروکیورمنٹ، ٹریژری، پراجیکٹ سسٹمز، بلنگ اور ای ٹینڈرنگ کے ماڈیولز جلد نافذ کیے جائیں گے۔ این جی سی کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ ملازمین، سٹیک ہولڈرز اور پاور سیکٹر کے لیے طویل مدتی فوائد فراہم کرے گا۔

ٹیگز: