مریم نواز کی ہدایت ،صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق  کا   گورنمنٹ لیڈی ایچیسن ہسپتال لاہور کا اچانک دورہ ، سہولیات کا معائنہ

مریم نواز کی ہدایت ،صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق  کا   گورنمنٹ لیڈی ایچیسن ہسپتال لاہور کا اچانک دورہ ، سہولیات کا معائنہ

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کے سرپرائز دورے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اچانک دورے کے دوران گورنمنٹ لیڈی ایچیسن ہسپتال لاہور کا معائنہ کیا۔

دورے کے دوران انہوں نے مختلف وارڈز، ایمرجنسی، آؤٹ ڈور، لیبارٹری اور فارمیسی کا جائزہ لیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی معائنہ کیا۔

صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ ہسپتالوں میں خدمات کی معیار کو بہتر بنانے اور مریضوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے یہ دورے باقاعدگی سے جاری رہیں گے۔

ٹیگز: