لاہور میں پولیس کی بڑی کارروائی، غیر قانونی پتنگ فروش گرفتار

لاہور میں پولیس کی بڑی کارروائی، غیر قانونی پتنگ فروش گرفتار

لاہور: فیکٹری ایریا پولیس اور لاری اڈہ پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران پتنگ بازی اور غیر قانونی خرید و فروخت کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی 260 اور 300 تیار پتنگیں، 6 قاتل کیمیکل ڈور کی چرخیاں اور 14,000 سے زائد چھپی ہوئی پتنگیں برآمد کی گئی ہیں۔ پتنگیں لاہور کے مختلف علاقوں میں سپلائی کی جانی تھیں اور کچھ پتنگیں LCD کارٹن میں چھپائی گئی تھیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مجاہد سکواڈ نے بھی ناکہ سگیاں پر غیر قانونی اور خطرناک پتنگوں کی بڑی کھیپ پکڑی اور ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔

ٹیگز: