آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا زخمی غازی اہلکاروں کے بہترین علاج کے عزم کا اظہار

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا زخمی غازی اہلکاروں کے بہترین علاج کے عزم کا اظہار

لاہور: انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دورانِ ڈیوٹی زخمی ہونے والے غازی اہلکاروں کے بہترین علاج معالجے اور جلد بحالی کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

لاہور سمیت مختلف اضلاع کے زخمی پولیس اہلکاروں کے طبی اخراجات کی ادائیگی کے لیے مزید 17 لاکھ 50 ہزار روپے کی رقم جاری کر دی گئی ہے۔ فنڈز کے اجرا کی منظوری ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس عمران ارشد کی زیر صدارت کمپنسیشن ایوارڈ کمیٹی نے دی۔

آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ پولیس غازیوں کا معیاری علاج اور فوری بحالی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب پولیس اپنے ملازمین اور ان کے اہلخانہ کی ہیلتھ ویلفیئر پر روزانہ 2 کروڑ 20 لاکھ روپے خرچ کر رہی ہے۔

ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے دوران ہزاروں پولیس افسران اور اہلکار زخمی ہو چکے ہیں، اس لیے سپروائزری افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ غازی اہلکاروں کی ہیلتھ ویلفیئر میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔

ٹیگز: