لاہور: باغوں کے شہر لاہور میں آج بھی موسم میں سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی جاری ہے۔
اس وقت شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کی پیشگوئی بھی کی ہے، جس سے موسم مزید خوشگوار ہونے کا امکان ہے۔