پنجاب میں ممکنہ سیلاب، پولیس ہائی الرٹ پر

پنجاب میں ممکنہ سیلاب، پولیس ہائی الرٹ پر

لاہور :پنجاب کے مختلف اضلاع میں ممکنہ سیلاب کے پیشِ نظر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس فورس کو ہائی الرٹ رہنے اور ریسکیو آپریشنز میں فعال کردار ادا کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ آر پی اوز اور ڈی پی اوز سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کی خود نگرانی کریں، اور ضلعی حکومت و ریسکیو اداروں کے ساتھ مکمل ہم آہنگی برقرار رکھی جائے۔

پولیس کو ہدایت دی گئی ہے کہ    دریاؤں کے کنارے آباد آبادیوں میں ریگولر پٹرولنگ جاری رکھی جائے.    سیلاب متاثرہ اضلاع میں ریلیف کیمپس، سیکیورٹی اور امدادی اقدامات یقینی بنائے جائیں.    متاثرین کو کھانا، ادویات اور ضروری اشیاء کی فراہمی میں بھرپور تعاون کیا جائے.    شہریوں کی جان، مال اور املاک کے تحفظ کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے.

پنجاب پولیس اور دیگر ادارے موجودہ صورتحال میں مکمل الرٹ اور امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں۔

ٹیگز: