شدید بارشوں نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں مشکلات بڑھا دیں، متعدد علاقوں میں پانی جمع

شدید بارشوں نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں مشکلات بڑھا دیں، متعدد علاقوں میں پانی جمع

لاہور: ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، لاہور سمیت پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے۔

جلال پور بھٹیاں میں بارش کا پانی گھروں اور تجارتی مراکز میں داخل ہو گیا، جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ انتظامیہ کی جانب سے نکاسی آب کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

مانسہرہ میں مسلسل چوتھے روز بارش نے معمولاتِ زندگی متاثر کیے ہوئے ہیں۔ لینڈ سلائیڈنگ اور کلاوڈ برسٹ کے خدشات کے باعث جھیل روڈ پر موجود سیاحوں کی 800 سے زائد گاڑیوں اور جیپوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

ہری پور میں بھی موسلا دھار بارشوں کے بعد برساتی نالوں اور آبی گزرگاہوں میں شدید طغیانی کی صورتحال ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور خطرناک مقامات سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔

ٹیگز: