ٹیکس نادہندگان کے خلاف پنجاب ریونیو اتھارٹی کا کریک ڈاؤن، بڑے فوڈ برانڈز اور ڈویلپرز کیخلاف کارروائی

ٹیکس نادہندگان کے خلاف پنجاب ریونیو اتھارٹی کا کریک ڈاؤن، بڑے فوڈ برانڈز اور ڈویلپرز کیخلاف کارروائی

لاہور: ٹیکس میں خرد برد اور نادہندگی کے خلاف پنجاب ریونیو اتھارٹی (PRA) نے بڑے کاروباری اداروں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ اتھارٹی نے متعدد معروف فوڈ چینز اور پراپرٹی ڈویلپرز کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال شروع کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران آٹھ معروف فاسٹ فوڈ چینز سمیت 12 فوڈ پوائنٹس جبکہ چار پراپرٹی ڈویلپرز کو شاملِ تفتیش کیا گیا۔ ریکارڈ کی جانچ میں سات فاسٹ فوڈ چینز، دو دیسی فوڈ برانڈز اور ایک معروف کافی شاپ کے ٹیکس معاملات میں مبینہ بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔

پنجاب ریونیو اتھارٹی حکام کے مطابق ٹیکس ادائیگیوں میں فرق اور قواعد کی خلاف ورزیوں پر متعلقہ اداروں سے وصولیاں کی جائیں گی، جبکہ جرمانے بھی عائد کیے جانے کا امکان ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ٹیکس نظام میں شفافیت یقینی بنانے کے لیے بڑے کاروباری اداروں کی نگرانی مزید سخت کی جا رہی ہے۔

ٹیگز: