وراثتی سیاست ناکام، حقیقی انقلاب عوامی قوت سے آئے گا:حافظ نعیم

 وراثتی سیاست ناکام، حقیقی انقلاب عوامی قوت سے آئے گا:حافظ نعیم

لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ خاندانوں اور وراثتی سیاست کے سہارے چلنے والے کبھی کوئی بڑا انقلاب برپا نہیں کر سکتے۔ لاہور میں اجتماعِ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کو منصفانہ نظام کی ضرورت ہے جو جاگیردارانہ ڈھانچے کے بجائے اللہ کے مقرر کردہ اصولوں پر قائم ہو۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی عوامی رابطہ مہم کو مزید تیز کرے گی اور گلی گلی جاکر سیاسی آگاہی پیدا کرے گی۔ ان کے مطابق جماعت اسلامی کی پہچان مڈل کلاس قیادت ہے جہاں کارکن اور قائد کے درمیان کوئی فاصلہ نہیں ہوتا۔

خطاب میں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی میں ہر طبقے کی نمائندگی موجود ہے،غریب، امیر، مزدور اور کسان سب برابر حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ تبدیلی کے لیے خود آگے بڑھیں اور سیاسی کارکنوں کی قدر کو مقدم رکھیں۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ اختلاف رائے سیاسی کلچر کا حصہ ہے، مگر اسے انتشار میں بدلنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے سیاسی کارکنوں کو دعوت دی کہ ملک میں حقیقی انقلاب کے لیے جماعت اسلامی کے ساتھ کھڑے ہوں۔

ٹیگز: