"بنیان مرصوص" کی کامیابی سے پاکستان دنیا میں مضبوط: مریم نواز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نیشنل ڈیفنس سکیورٹی کے 27ویں اجلاس کے شرکاء سے ملاقات میں کہا کہ آپریشن "بنیان مرصوص" میں حاصل ہونے والی کامیابی نے پاکستان کو عالمی سطح پر سربلند کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ترقی کے کئی منصوبے کامیابی سے مکمل ہو چکے ہیں اور مزید اقدامات جاری ہیں۔ وزیراعلیٰ نے اس بات پر زور دیا کہ وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم اور احتساب کی کمی عوامی شعبے کی کارکردگی کو متاثر کرتی ہے۔

مریم نواز نے اجلاس میں کہا کہ شفافیت، مؤثر منصوبہ بندی اور مضبوط احتساب کے ذریعے صوبے میں ترقی اور سکیورٹی کے اہداف حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

ٹیگز: