جیل ملاقاتوں میں مریم نواز کا کوئی کردار نہیں:وزیراطلاعات

 جیل ملاقاتوں میں مریم نواز کا کوئی کردار نہیں:وزیراطلاعات

لاہور:وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جیلوں میں قیدیوں سے ملاقاتوں کا انتظام وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے اختیار میں نہیں اور وہ کسی سرکاری افسر کے کام میں مداخلت نہیں کرتیں۔

عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ قیدی کی مرضی کے بغیر ملاقات نہیں کرائی جا سکتی۔ بانی پی ٹی آئی کے وکلاء سے اب تک 420 اور اہل خانہ سے 189 ملاقاتیں ہو چکی ہیں، لیکن اس کے باوجود جیل کے باہر ہر ہفتے جلسے جاری ہیں۔

وزیراطلاعات نے سابق وزیر قانون سہیل آفریدی پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ قانون پڑھانے سے پہلے خود قانون کا علم ہونا ضروری ہے۔

ٹیگز: