لاہور:پنجاب کے 13 قومی و صوبائی حلقوں میں کل ضمنی انتخابات منعقد ہوں گے۔ انتخابات کے دوران سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں اور 20 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات ہیں۔
آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ ووٹرز کو حق رائے دہی کے لیے پرامن اور محفوظ ماحول فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق، دفعہ 144، اور اسلحہ پابندی کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی اور کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔