پنجاب میں زرعی انقلاب کا آغاز: وزیراعلیٰ مریم نواز نے 160 ارب روپے کے "اپنا کھیت، اپنا روزگار" منصوبے کا افتتاح کر دیا

پنجاب میں زرعی انقلاب کا آغاز: وزیراعلیٰ مریم نواز نے 160 ارب روپے کے

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کے بے زمین کاشتکاروں اور دیہی نوجوانوں کو معاشی طور پر خود مختار بنانے کے لیے ایک عظیم الشان منصوبے کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ "اپنی زمین، اپنی محنت، اپنی فصل، اپنا روزگار" کے سلوگن کے تحت شروع کی جانے والی اس سکیم کے لیے آن لائن پورٹل کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔
اس تاریخی منصوبے کے ذریعے پنجاب حکومت 160 ارب روپے مالیت کی سرکاری اراضی حقداروں میں تقسیم کرے گی۔ منصوبے کی تفصیلات کے مطابق  پنجاب کے مختلف اضلاع میں 13 ہزار 812 زرعی لاٹس الاٹ کی جائیں گی، جس سے 88 ہزار 780 خاندان مستفید ہوں گے۔
 چولستان کے باسیوں کے لیے 16 ہزار 685 لاٹس مختص کی گئی ہیں، جس سے ایک لاکھ سے زائد فیملیز کو روزگار کے نئے مواقع میسر آئیں گے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہدایت کی ہے کہ اراضی کی تقسیم کے عمل کو مکمل شفاف بنایا جائے۔ وہ کاشتکار جو اس سکیم سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، وہ 2 مئی سے 18 مئی تک پورٹل پر اپنی درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔
وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کا مقصد صرف زمین کی تقسیم نہیں بلکہ دیہی علاقوں میں غربت کا خاتمہ اور زرعی پیداوار میں اضافہ کرنا ہے۔ بے زمین کاشتکاروں کو زمین کا مالک بنا کر انہیں ملکی ترقی کے دھارے میں شامل کیا جا رہا ہے، جس سے نہ صرف ان کا اپنا روزگار وابستہ ہوگا بلکہ صوبے میں خوراک کے تحفظ (Food Security) کو بھی تقویت ملے گی۔

ٹیگز: