لودھراں کے ارکان اسمبلی کی مریم نواز سے ملاقات، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مسائل پر گفتگو

لودھراں کے ارکان اسمبلی کی مریم نواز سے ملاقات، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مسائل پر گفتگو

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے لودھراں کے ارکان صوبائی اسمبلی محمد زبیر خان اور شازیہ حیات نے ملاقات کی، جس میں سیاسی امور، ترقیاتی منصوبوں اور حلقوں میں درپیش عوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ کو اپنے حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا، جبکہ مریم نواز نے عوامی مسائل کے حل کے لیے مسلسل متحرک رہنے اور عوام کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

ملاقات کے دوران ارکان اسمبلی نے ملتان، وہاڑی روڈ کی تکمیل پر وزیراعلیٰ کو خراجِ تحسین پیش کیا اور لودھراں میں الیکٹروبس سروس کے آغاز پر عوام کی جانب سے اظہارِ تشکر کیا۔ ان کے مطابق مختلف روٹس پر الیکٹروبس سروس عوام میں مقبولیت حاصل کر رہی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں سے دوسرے صوبوں کے عوام بھی مستفید ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب ای بَز اور ’’مریم کی دستک‘‘ پورٹل کی بدولت صوبہ سروسز اور ٹیکنالوجی کے میدان میں مزید آگے بڑھے گا۔

ٹیگز: