لاہور میں سی سی ڈی کے مبینہ مقابلوں کے دوران 5 ملزمان ہلاک

لاہور میں سی سی ڈی کے مبینہ مقابلوں کے دوران 5 ملزمان ہلاک

لاہور:لاہور کے مختلف علاقوں میں سی سی ڈی کے مبینہ مقابلوں کے دوران 5 ملزمان ہلاک ہو گئے۔ اقبال ٹاؤن میں فائرنگ کے تبادلے میں عاشق، عظیم، خرم سکندر اور اسلم مسیح ہلاک ہوئے، جبکہ چوہنگ میں جاوید پولیس سے مقابلے میں مارا گیا۔

پولیس نے ہلاک ہونے والے ملزمان کی لاشوں کو تحویل میں لے کر مردہ خانے منتقل کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق مقابلے میں شامل ملزمان مختلف سنگین جرائم میں ملوث تھے اور پولیس کے مطابق عوامی تحفظ کے لیے یہ کارروائی ضروری تھی۔

ٹیگز: