لاہور میں منکی پاکس کے 2 کیسز کی تصدیق، بچوں اور بالغ دونوں متاثر

لاہور میں منکی پاکس کے 2 کیسز کی تصدیق، بچوں اور بالغ دونوں متاثر

لاہور:لاہور میں منکی پاکس کے دو کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، جن میں 3 سالہ ارحم اور 27 سالہ فیروزہ طیب شامل ہیں۔ دونوں مریض میو ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور ان کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے۔

صحت حکام نے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ ذاتی صفائی کا خیال رکھیں اور منکی پاکس کی کسی بھی مشکوک علامات کی صورت میں فوری طور پر طبی معائنہ کروائیں۔

؎حکام کا کہنا ہے کہ مریضوں کو مناسب علاج فراہم کیا جا رہا ہے تاکہ بیماری کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

ٹیگز: