ڈکی بھائی اور اہلیہ کے خلاف جوا ایپ پروموشن کیس؛ عدالت کا بینک اکاؤنٹس بحال کرنے کا حکم

ڈکی بھائی اور اہلیہ کے خلاف جوا ایپ پروموشن کیس؛ عدالت کا بینک اکاؤنٹس بحال کرنے کا حکم

لاہور : لاہور کی ضلع کچہری میں معروف یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی، ان کی اہلیہ عروب جتوئی اور دیگر کے خلاف جوا ایپ (Betting App) کی تشہیر کے مقدمے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ عدالت نے ڈکی بھائی کے حوالے سے چند بڑے ریلیف جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ہے۔
سماعت کے دوران عدالت نے ڈکی بھائی کی درخواستوں پر درج ذیل احکامات جاری کیے۔ عدالت نے ڈکی بھائی کے منجمد (Freeze) بینک اکاؤنٹس کو فوری طور پر بحال کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
عدالت نے کیس کے اگلے مرحلے کے لیے این سی سی آئی اے (NCCIA) کے گواہوں کو آئندہ سماعت پر بیان قلمبند کروانے کے لیے طلب کر لیا ہے۔
کیس کی سماعت کے دوران این سی سی آئی اے کے پراسیکیوٹر کی عدم موجودگی کے باعث کارروائی مزید آگے نہ بڑھ سکی۔ عدالت نے پراسیکیوٹر کے حاضر نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کیس کی سماعت 11 مارچ تک ملتوی کر دی ہے۔
یاد رہے کہ ڈکی بھائی اور ان کی اہلیہ پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے ایسی ایپلی کیشنز کی تشہیر کی جو جوئے اور غیر قانونی مالی سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ اسی تناظر میں وفاقی تحقیقاتی ادارے نے ان کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا تھا۔

ٹیگز: