لاہور میں رات گئے سے ہونے والی بارش کے باعث موسم کی شدت میں واضح تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ آسمان پر گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں۔ بارش کے بعد سردی کی لہر میں اضافہ ہو گیا ہے اور درجہ حرارت مزید گر گیا ہے۔
بارش کے باعث شہر میں دھند اور اسموگ کی شدت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس سے معمولاتِ زندگی میں بہتری آئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت 3 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ سرد موسم کے پیش نظر گرم لباس کا استعمال کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔