ایچ ای سی چیئرمین کی تقرری میں تاخیر پر ایپ سپ کا اظہارِ تشویش ، وزیراعظم سے فوری تقرری کا مطالبہ

ایچ ای سی چیئرمین کی تقرری میں تاخیر پر ایپ سپ کا اظہارِ تشویش ، وزیراعظم سے فوری تقرری کا مطالبہ

اسلام آباد: چیئرمین ایپ سپ پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمان نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین کی تقرری میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم سے فوری تقرری کا مطالبہ کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ سرچ کمیٹی تین نام وزیراعظم آفس کو بھجوا چکی ہے، تاہم بروقت فیصلہ نہ ہونے سے ادارہ جاتی استحکام متاثر ہو رہا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ فوری تقرری سے ایچ ای سی کے انتظامی اور تعلیمی معاملات میں بہتری آئے گی۔

ٹیگز: