لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کے 32ویں اجلاس میں صوبے کے عوام کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں اعلان کیا گیا کہ پنجاب کی زرعی سرکاری زمین اب اشرافیہ کے لیے نہیں بلکہ غریب کسانوں اور نوجوانوں کے روزگار کے لیے مختص کی جائے گی۔ صوبے بھر میں 50 ہزار افراد کو کاشت کے لیے سرکاری زمین دینے کے فوری اقدامات کیے جائیں گے۔
اجلاس میں دیگر اہم فیصلے ،اضلاع اور تحصیلوں میں الیکٹرک بسیں فراہم کی جائیں گی، 25 مارچ سے کیش لیس ادائیگی کا نظام نافذ ہوگا۔
مسافروں کے لیے سہولت، مریضوں کے لیے اعلیٰ علاج اور تاجروں کے لیے آسانیاں یقینی بنائی جائیں گی۔ایکسائز ٹیکسیشن اور نارکوٹیکس کنٹرول میں 216 خالی آسامیوں پر کانسٹیبل بھرتی کی منظوری۔
کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے لیے 1,000 اور مری ٹورازم پولیس کے لیے 980 نئی آسامیوں کی منظوری دی گئی
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ یہ اقدامات غریب کسانوں اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کریں گے اور صوبے میں ترقی اور سہولیات کو فروغ دیں گے۔