مریم نواز کا ٹیکس نظام میں اصلاحات پر زور، کاروباری سرگرمیوں کی نگرانی بڑھانے کا فیصلہ

مریم نواز کا ٹیکس نظام میں اصلاحات پر زور، کاروباری سرگرمیوں کی نگرانی بڑھانے کا فیصلہ

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب ریونیو سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں صوبے میں ٹیکس وصولی بہتر بنانے اور ٹیکس چوری کے خاتمے کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ٹیکس فراڈ اور ٹیکس چوری کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں مزید سخت کی جائیں گی۔ میرج ہالز، فوڈ چینز، کاروباری مراکز اور فارم ہاؤسز سمیت مختلف شعبوں کی مالی سرگرمیوں کی نگرانی کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق ہر قسم کی ٹرانزیکشن کا ریکارڈ مرتب کرنے اور مانیٹرنگ کے لیے کیمرے نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جعلی رسیدیں جاری کرنے اور اصل فروخت چھپانے والے افراد اور اداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے ٹیکس وصولی کے اہداف، سیکٹرل میپنگ اور ریونیو اقدامات پر ہفتہ وار رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے نظام کو مزید مؤثر اور شفاف بنانے کی ہدایت کی

ٹیگز: