قومی و صوبائی اسمبلی کے 13 حلقوں میں ضمنی انتخابات، سکیورٹی ہائی الرٹ

قومی و صوبائی اسمبلی کے 13 حلقوں میں ضمنی انتخابات، سکیورٹی ہائی الرٹ

لاہور: ملک بھر میں قومی اسمبلی کے 6 اور پنجاب اسمبلی کے 7 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے، جو شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق 2,792 پولنگ اسٹیشنز میں سے 408 انتہائی حساس اور 1,032 حساس قرار دیے گئے ہیں، جب کہ 20 ہزار سے زائد پولیس اہلکار سکیورٹی پر مامور ہیں۔

اہم حلقوں میں این اے 18 ہری پور، این اے 96، این اے 104، این اے 129 لاہور، این اے 143 ساہیوال اور این اے 185 شامل ہیں، جہاں ن لیگ، پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدواروں اور پیپلز پارٹی کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔

صوبائی حلقہ پی پی 87 میانوالی میں بھی سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جہاں 193 پولنگ اسٹیشنز قائم ہیں۔

ہری پور میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے جبکہ آئی جی پنجاب نے ووٹرز کو پرامن ماحول فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ بلا خوف ووٹ ڈالنے کے لیے پولنگ اسٹیشنز کا رخ کریں۔

ٹیگز: