نارتھ ریجن میں اوور لوڈ گاڑیوں کے خلاف مہم، موٹر وے پولیس کی سخت کارروائیاں جاری

نارتھ ریجن میں اوور لوڈ گاڑیوں کے خلاف مہم، موٹر وے پولیس کی سخت کارروائیاں جاری

اسلام آباد: نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس (NHMP) نے نارتھ ریجن میں اوور لوڈ گاڑیوں کے خلاف کارروائی مزید تیز کر دی ہے۔ ایڈیشنل آئی جی محمد وسال فخر سلطان کی ہدایات پر اوور لوڈ گاڑیوں کو قومی شاہراہوں میں داخل ہونے سے مکمل طور پر روک دیا گیا ہے۔

موٹر وے پولیس کے مطابق اس کارروائی سے ٹریفک حادثات میں کمی اور سڑکوں پر ٹریفک کی روانی میں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اوور لوڈنگ نہ صرف حادثات کا باعث بنتی ہے بلکہ شاہراہوں کی خستہ حالی میں بھی اضافہ کرتی ہے۔

NHMP نے واضح کیا ہے کہ اوور لوڈ گاڑیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رہے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ٹرانسپورٹرز کو لوڈنگ قوانین کی مکمل پابندی کی ہدایت کی گئی ہے۔

ٹیگز: