لاہور میں فضائی آلودگی بڑھنے کا خدشہ، سینئر وزیر پنجاب کا انتباہ

لاہور میں فضائی آلودگی بڑھنے کا خدشہ، سینئر وزیر پنجاب کا انتباہ

لاہور: سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے لاہور میں فضائی آلودگی میں ممکنہ اضافے سے متعلق خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشرقی ہواؤں کے باعث بھارتی شہروں کی آلودگی لاہور میں داخل ہو سکتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ صبح کے وقت ہواؤں کا رخ بدلنے سے فضائی معیار میں بہتری آنے کا امکان ہے۔

سینئر وزیر کے مطابق شہر میں میکینیکل اسٹریٹ واشنگ، واٹر سپرے اور ایئر کوالٹی کی ریئل ٹائم مانیٹرنگ جاری ہے، جبکہ بھٹوں اور صنعتی یونٹس کی سخت چیکنگ کی جا رہی ہے۔ کھلی جگہوں پر آگ جلانے کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ ہے۔

مریم اورنگزیب نے بتایا کہ سموگ ایمرجنسی اسکواڈز 24 گھنٹے الرٹ پر ہیں اور ٹریفک پولیس نے اینٹی سموگ ڈیوٹیاں بڑھا دی ہیں۔ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی بھی تیز کر دی گئی ہے تاکہ شہریوں کو آلودگی کے مضر اثرات سے محفوظ رکھا جا سکے۔

ٹیگز: