پنجاب میں تعلیمی انقلاب: وزیراعلیٰ مریم نواز نے نئے کالجز کے قیام کے بڑے منصوبے کی منظوری دے دی

پنجاب میں تعلیمی انقلاب: وزیراعلیٰ مریم نواز نے نئے کالجز کے قیام کے بڑے منصوبے کی منظوری دے دی

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے ایک اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے نئے کالجز کے قیام کے وسیع تر منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔ اس اقدام کا مقصد دور دراز علاقوں کے طلبا کو ان کی دہلیز پر معیاری تعلیم کی سہولت فراہم کرنا ہے۔
حکومتِ پنجاب نے اس منصوبے کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کے لیے واضح اہداف مقرر کیے ہیں۔ منصوبے کے پہلے مرحلے کے لیے 2 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔وزیراعلیٰ نے تمام نئے کالجز کی تعمیر و فعالیت کے لیے جون 2027 تک کی مدت مقرر کی ہے۔
 مریم نواز نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ تعمیراتی کام کے معیار اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔اس منصوبے کے تحت پنجاب کے ان اضلاع اور تحصیلوں کو ترجیح دی جائے گی جہاں سرکاری کالجز کی کمی ہے۔ ماہرینِ تعلیم کا کہنا ہے کہ اس منصوبے سے نہ صرف شرحِ خواندگی میں اضافہ ہوگا بلکہ اعلیٰ تعلیم تک رسائی حاصل کرنے والے طلبا کی تعداد میں بھی نمایاں بہتری آئے گی۔

ٹیگز: