زراعت معیشت کی ریڑھ کی ہڈی، وزیراعلیٰ مریم نواز کی اولین ترجیح ہے: مریم اورنگزیب

زراعت معیشت کی ریڑھ کی ہڈی، وزیراعلیٰ مریم نواز کی اولین ترجیح ہے: مریم اورنگزیب

لاہور:  سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب کی ترقی کا راستہ زراعت سے ہو کر گزرتا ہے اور وزیراعلیٰ مریم نواز کے وژن کے مطابق زرعی شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنا حکومت کی اولین ترجیح بن چکا ہے۔لاہور میں ایک پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے پنجاب حکومت کے زرعی اقدامات کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا  پنجاب میں زرعی شعبے کو منافع بخش بنانے کے لیے مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا گیا ہے۔
 کاشتکاروں کو جدید زرعی آلات اور ٹیکنالوجی فراہم کی جا رہی ہے تاکہ فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ہو اور اخراجات میں کمی آئے۔ انہوں نے واضح کیا کہ زراعت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، اس لیے کسان کی خوشحالی ہی دراصل پاکستان کی خوشحالی ہے۔سینئر وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز ذاتی طور پر زرعی منصوبوں کی نگرانی کر رہی ہیں تاکہ کھاد، بیج اور جدید آلات کی شفاف تقسیم کو یقینی بنایا جا سکے اور کسانوں کو براہِ راست ریلیف ملے۔

ٹیگز: