لاہور: پنجاب اسمبلی نے مسودہ قانون ریگولیشن آف کائیٹ فلائینگ پنجاب 2025 منظور کر لیا ہے۔ اپوزیشن کی جانب سے پیش کی جانے والی دونوں ترامیم ایوان میں پیش نہ ہونے پر مسترد کر دی گئیں۔
اس موقع پر مسودہ قانون پولیس آرڈر 2025 بھی ایوان میں پیش کیا گیا۔ قانون کے نفاذ سے صوبے میں کائیٹ فلائنگ کے دوران حفاظتی انتظامات مضبوط ہوں گے اور عوام کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے گا۔