پنجاب میں 16 سے 18 سال کے نوجوانوں کے لیے ڈرائیونگ پرمٹ کا آغاز، سسٹم اپگریڈ کر دیا گیا

پنجاب میں 16 سے 18 سال کے نوجوانوں کے لیے ڈرائیونگ پرمٹ کا آغاز، سسٹم اپگریڈ کر دیا گیا

لاہور : پنجاب حکومت نے کم عمر ڈرائیورز کے حوالے سے ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے 16 سے 18 سال کی عمر کے نوجوانوں کے لیے ڈرائیونگ پرمٹ کے اجرا کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔نمائندہ لاہور رنگ شاہد رضوی کاکہنا ہے کہ  اس مقصد کے لیے ٹریفک پولیس کا سسٹم اپگریڈ کر لیا گیا ہے اور یکم مارچ سے لاہور سمیت پورے صوبے میں اس کا باقاعدہ آغاز ہو جائے گا۔
محکمہ ٹریفک پولیس کے مطابق نئے سسٹم کے تحت پرمٹ کے حصول کے لیے درج ذیل شرائط لازمی ہوں گی۔پرمٹ بنوانے کے لیے والد یا قانونی سرپرست (Guardian) کی تحریری اجازت لازمی قرار دی گئی ہے۔
 امیدوار کو اپنا ’ب فارم‘ اور سرپرست کی اجازت کا اشٹام پیپر درخواست کے ساتھ لف کرنا ہوگا۔ لائسنس یا پرمٹ کے خواہشمند امیدواروں کو روڈ ٹیسٹ اور ٹریفک سائن (اشاروں) کا ٹیسٹ پاس کرنا ہوگا۔
 حکومت نے نوجوانوں کی سہولت کے لیے اس پرمٹ یا لائسنس کی فیس صرف 500 روپے مقرر کی ہے۔پنجاب بھر کے ڈرائیونگ لائسنس سینٹرز پر یکم مارچ سے اس پالیسی پر عملدرآمد شروع کر دیا جائے گا۔
ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ سسٹم کو اپگریڈ کرنے کا مقصد 16 سے 18 سال کے نوجوانوں کو قانونی دائرہ کار میں لانا ہے تاکہ وہ بغیر لائسنس ڈرائیونگ کے خطرات سے بچ سکیں اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں۔ اس اقدام سے نہ صرف سڑکوں پر نظم و ضبط بہتر ہوگا بلکہ حادثات میں بھی کمی آئے گی۔

ٹیگز: