لاہور میں موسمِ سرما کی پہلی بارش، سردی میں اضافہ

لاہور میں موسمِ سرما کی پہلی بارش، سردی میں اضافہ

لاہور:لاہور میں موسمِ سرما کی پہلی بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس وقت شہر کا درجہ حرارت 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آج دن بھر لاہور میں بادل چھائے رہنے کا امکان ہے۔

بارش کے بعد شہر کے ایئر کوالٹی انڈیکس میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس کے باعث فضائی آلودگی کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔ شہریوں نے سرد موسم کے ساتھ بہتر ہوا کے معیار کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

ٹیگز: