پنجاب میں پہلی بار پراپرٹی سرٹیفکیٹ کے اجراء کا منصوبہ، رواں مالی سال سے آغاز متوقع

پنجاب میں پہلی بار پراپرٹی سرٹیفکیٹ کے اجراء کا منصوبہ، رواں مالی سال سے آغاز متوقع

لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے کی تاریخ میں پہلی بار جائیداد کی منتقلی پر پراپرٹی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے،

یہ منصوبہ رواں مالی سال 2025-26 سے نافذ العمل ہوگا، جس کی تفصیلات پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی اور بورڈ آف ریونیو نے چیف سیکرٹری پنجاب کو فراہم کر دی ہیں۔
منصوبے کے تحت زمین کے اصل مالکان کو پراپرٹی سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا جو ان کی ملکیت کا مستند ثبوت ہوگا۔ یہ سرٹیفکیٹ جائیداد کی منتقلی کے دو ماہ بعد اس صورت میں جاری کیا جائے گا جب متعلقہ زمین کسی بھی قسم کے تنازعے سے پاک ہو۔

پراپرٹی سرٹیفکیٹ کے اجراء کا فیصلہ ضلعی انتظامیہ اور ریونیو اسٹاف کی مشاورت سے کیا جائے گا، جس کے بعد ڈیجیٹل نظام کے تحت یہ سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا۔

ٹیگز: