وزیراعلیٰ پنجاب کے "محفوظ پنجاب" ویژن کے تحت سیف سٹیز اتھارٹی کا انقلابی اقدام

وزیراعلیٰ پنجاب کے

لاہور:سیف سٹی اتھارٹی نے نجی کیمروں کو اپنے سکیورٹی سسٹم سے منسلک کرنے کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ اس اقدام کے تحت دفاتر، دکانوں، پیٹرول پمپس اور دیگر کاروباری مراکز کے کیمرے سیف سٹی کا حصہ بن سکیں گے۔
شہری اپنے نجی کیمرے منسلک کر کے محفوظ معاشرے کے قیام میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ رجسٹریشن کے لیے سیف سٹی کی ویب سائٹ pci.psca.gop.pk/survey_form پر درخواست دی جا سکتی ہے۔ درخواست موصول ہونے کے بعد سیف سٹی کی ٹیم کیمرے کی تفصیلات کی تصدیق کر کے مخصوص ایپ فراہم کرے گی۔

سیف سٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کیمروں کی شمولیت میں شہریوں کی اجازت اور پرائیویسی کو اولین ترجیح دی گئی ہے، اور صرف وہی کیمرے نیٹ ورک سے منسلک کیے جائیں گے جن کی اجازت صارف خود دے گا۔
ترجمان سیف سٹی نے بتایا کہ نجی کیمروں کی انٹیگریشن سے سرویلنس سسٹم مزید مضبوط اور مؤثر ہو گا، اور شہری اس کے ذریعے جرائم کی روک تھام میں کلیدی کردار ادا کر سکیں گے۔
پنجاب بھر میں اس انٹیگریشن کے عمل کو مرحلہ وار مکمل کیا جائے گا۔

ٹیگز: