میٹرک امتحانات میں کامیابی پر مریم نواز کی طلبہ کو مبارکباد

میٹرک امتحانات میں کامیابی پر مریم نواز کی طلبہ کو مبارکباد

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2025ء میں پنجاب بھر کے پوزیشن ہولڈرز طلبہ کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے حرم فاطمہ اور ہارون حامد کو پنجاب میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر خصوصی مبارکباد دی۔

مریم نواز نے فیصل آباد کے معیز قمر اور ساہیوال کے فیضان فرید اسرار کو صوبے میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے پر بھی سراہا۔ علاوہ ازیں، راولپنڈی کے محمد عثمان، ننکانہ کے حاجی ابوذر تنویر، نورالہدیٰ اور ملتان کی حسنینہ فاطمہ کو تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر بھی مبارکباد دی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ طلبہ ہمارا فخر اور قوم کی شان ہیں، اور انہیں خوشی ہے کہ بیٹیوں نے میٹرک کے امتحانات میں شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے طالبات کی نمایاں کارکردگی پر مسرت کا اظہار کیا۔
 

ٹیگز: