لاہور: پنجاب بھر کے سکولز، کالجز اور سرکاری و پرائیوٹ اسپتالوں کی ناقص اور خستہ حال بسیں اب نہیں چل سکیں گی۔
نمائندہ لاہوررنگ اسامہ جہانگیر کےمطابق ڈی جی ماحولیات پنجاب نے طلبہ اور اسٹاف کو لانے لے جانے والی خستہ گاڑیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایسی گاڑیاں جو حد سے زائد دھواں خارج کرتی ہیں، وہ ضبط کی جائیں گی۔ اس اقدام کا مقصد طلبہ اور شہریوں کی صحت کے تحفظ اور ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنا ہے۔