ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا گلبرگ سکیم میں ترقیاتی منصوبوں کا دورہ

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا گلبرگ سکیم میں ترقیاتی منصوبوں کا دورہ

لاہور: ڈی جی لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) طاہر فاروق نے گلبرگ سکیم کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران طاہر فاروق خورشید قصوری روڈ، حسین چوک، ایم ایم عالم روڈ، منی مارکیٹ اور مین بلیوارڈ گلبرگ پہنچے۔ چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی۔

ڈی جی ایل ڈی اے نے گلبرگ سکیم کے مختلف بلاکس میں جاری ترقیاتی کاموں کو بھی اپنی نظر سے دیکھا اور متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ کاموں کو مقررہ معیار اور وقت کے مطابق مکمل کیا جائے۔

ٹیگز: