ضمنی انتخابات میں ن لیگ کی کامیابی، نواز شریف کا عوام کی حمایت پر شکریہ

ضمنی انتخابات میں ن لیگ کی کامیابی، نواز شریف کا عوام کی حمایت پر شکریہ

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے ضمنی انتخابات میں ن لیگ کے امیدواروں کی کامیابی پر مبارک باد دی اور کہا کہ پاکستانی عوام نے تشدد، انتشار اور تخریبی سیاست کو مسترد کر کے ترقی، خوشحالی اور استحکام کا راستہ اختیار کر لیا ہے۔

اپنے بیان میں نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی محنت اور بے لوث خدمات کو سراہا، جنہوں نے ملک کو صحیح راہ پر واپس لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

خیال رہے کہ حالیہ ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی کی تمام 6 نشستیں جیتیں، جبکہ صوبائی اسمبلی کی 7 میں سے 6 نشستیں بھی ن لیگ کے حصے میں آئیں۔ پیپلز پارٹی کو صرف ایک صوبائی نشست حاصل ہوئی۔

ٹیگز: