لاہور :گورنر پنجاب سلیم حیدر خان اور خاتون محتسب ڈاکٹر نجمہ افضل کے درمیان ہونے والی ملاقات میں خواتین کے خلاف جرائم اور ہراسانی کے خاتمے کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی پر اتفاق کیا گیا۔
گورنر پنجاب نے ڈاکٹر نجمہ افضل کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ خواتین کی معاشی اور سماجی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ انہیں خوف سے پاک ماحول ملے۔ ڈاکٹر نجمہ افضل نے گورنر کو ادارے کی سالانہ کارکردگی اور شکایات کے حل کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ ادارہ جاتی تعاون کو مزید مؤثر بنا کر ہی خواتین کو انصاف کی فوری فراہمی ممکن بنائی جا سکتی ہے۔