لاہور: دریائے ستلج پر ہریکے کے مقام پر پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافے کے باعث اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق، ہریکے ڈاؤن اسٹریم میں سیلابی صورتحال پیدا ہو چکی ہے، جس سے نشیبی علاقوں میں خطرہ بڑھ گیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ دریائے ستلج اور اس سے منسلک ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں مزید اضافہ متوقع ہے، جس کے پیش نظر پی ڈی ایم اے پنجاب نے متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے اور تمام ضروری حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔