لاہور : صوبائی وزیر بلال یاسین کی زیر صدارت پنجاب ڈویلپمنٹ پلان کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی رفتار اور معیار کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں پہلے فیز کے اضلاع میں جاری ترقیاتی کاموں کی مانیٹرنگ کی گئی اور تمام منصوبوں کو مقررہ ٹائم لائن کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی۔ صوبائی وزیر نے واضح ہدایات جاری کیں کہ مون سون کی بارشوں کے پیشِ نظر نکاسی آب کے تمام انتظامات فوری طور پر یقینی بنائے جائیں تاکہ شہریوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
بلال یاسین کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام اضلاع میں کام کی رفتار کو تیز کیا جائے۔انہوں نے نکاسی آب کے حوالے سے ہنگامی انتظامات کو حتمی شکل دینے پر زور دیا تاکہ بارشوں کے دوران شہروں میں پانی جمع نہ ہو۔