لاہور :لاہور میں سرد ہواؤں کے سبب موسم سرد اور خوشگوار ہو گیا ہے، جس کے باعث درجہ حرارت میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چند دنوں تک سرد موسم کی یہ لہر برقرار رہنے کا امکان ہے۔
حال ہی میں ہونے والی بارش کے بعد شہر کی فضا بھی صاف ہو گئی ہے، اور محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔