لاہور: آلودگی پر کنٹرول، ایئر کوالٹی انڈیکس 168 پر پہنچ گیا

لاہور: آلودگی پر کنٹرول، ایئر کوالٹی انڈیکس 168 پر پہنچ گیا

لاہور میں آلودگی پر مؤثر کنٹرول کے بعد ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 168 پر آگیا ہے۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ کی جا رہی ہے اور تمام متعلقہ ادارے مکمل طور پر متحرک ہیں۔

وزیر نے کہا کہ شہر کے تمام بھٹے اب سفید اور صاف دھواں خارج کر رہے ہیں اور ماحولیاتی معیار میں بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے۔ عوامی تعاون اور جاری ایکشن پلان کے تحت حکومت سال بھر ایئر کوالٹی انڈیکس کو بہتر رکھنے کی کوشش کر رہی ہے۔

ٹیگز: