لاہور :پنجاب میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گیا ہے، جہاں صوبائی تاریخ کے سب سے بڑے ترقیاتی پلان پر عملی کام شروع کر دیا گیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت پنجاب کے ہر شہر میں جدید سیوریج نظام، معیاری سڑکیں، بہتر تحفظ اور صحت کی تمام بنیادی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
51 شہروں میں ”مریم نواز کا سوہنا پنجاب“ منصوبے کے تحت مختلف ترقیاتی پراجیکٹس پر کام کا آغاز ہو چکا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کو مزید خوبصورت اور جدید بنانے کے لیے ان منصوبوں کو جون 2026 تک مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
یہ ہدایات وزیراعلیٰ کی زیر صدارت ایک خصوصی اجلاس میں دی گئیں، جس میں پنجاب ڈویلپمنٹ پلان کے تحت جاری تمام منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں منصوبوں کی شفافیت، معیار اور بروقت تکمیل کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔