گلبرگ کے نجی ہوٹل میں آتشزدگی، غیرقانونی بوائلر نصب کرنے پر دو ملزم گرفتار

گلبرگ کے نجی ہوٹل میں آتشزدگی، غیرقانونی بوائلر نصب کرنے پر دو ملزم گرفتار

لاہور :لاہور کے علاقے گلبرگ میں واقع ایک نجی ہوٹل میں آتشزدگی کے واقعے کے بعد پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزمان کامل اور بلال ہیں، جو گلبرگ تھانے میں درج مقدمے میں نامزد تھے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ہوٹل کی بیسمنٹ میں غیرقانونی طور پر بوائلر نصب کیا گیا تھا، جو اچانک پھٹ گیا اور آگ لگنے کا سبب بنا۔ واقعے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کیا اور کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ٹیگز: