لاہور:محکمہ موسمیات نے 28 سے 31 جولائی کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔
موسم کی پیش گوئی کرنے والوں کے مطابق، جولائی کے آخر تک مون سون ہوائیں بالائی پاکستان میں داخل ہوں گی، جس کے نتیجے میں اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں ہلکی اور تیز بارشیں متوقع ہیں۔
محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں وقفے وقفے سے موسلادھار بارشوں کی توقع ہے۔
اس کے علاوہ، 29 سے 31 جولائی تک بلوچستان اور 30 سے 31 جولائی کے دوران سندھ کے کچھ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
28 سے 31 جولائی کے دوران خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی بارش اور آندھی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔