پاکستان عالمی سطح پر امن کے کردار کے باعث نمایاں، اب معاشی قوت بننے کا عزم ہے: اسحاق ڈار

پاکستان عالمی سطح پر امن کے کردار کے باعث نمایاں، اب معاشی قوت بننے کا عزم ہے: اسحاق ڈار

لاہور: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان نے سفارتی محاذ پر اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں اور دنیا اب پاکستان کو امن کے قیام میں کردار ادا کرنے والے ملک کے طور پر دیکھ رہی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کوششوں سے پاکستان کا عالمی سطح پر کردار مزید مضبوط ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے دوران پاکستان نے امن کے لیے اپنا کردار ادا کیا۔

نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ثالثی کا کردار ادا کرکے خطے میں استحکام کے لیے کوششیں کیں، جس کے نتیجے میں ملک کو عالمی سطح پر پذیرائی ملی۔ انہوں نے کہا کہ اس عزت اور مقام پر پوری قوم اللہ تعالیٰ کی شکر گزار ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ اب پاکستان کا اگلا ہدف معاشی میدان میں مضبوطی حاصل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو معاشی طاقت بنانے کے لیے حکومت اقدامات کر رہی ہے اور وزیراعظم شہباز شریف اس مقصد کے لیے مسلسل محنت کر رہے ہیں۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان امن، ترقی اور معاشی استحکام کے راستے پر آگے بڑھتا رہے گا۔

ٹیگز: